29 مارچ، 2016، 1:01 PM

پاکستان کی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے پٹھان کوٹ کا دورہ مکمل کرلیا

پاکستان کی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے پٹھان کوٹ کا دورہ مکمل کرلیا

پاکستان کی 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بھارت کے شہر پٹھان کوٹ ایئربیس کا دورہ مکمل کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بھارت کے شہر پٹھان کوٹ ایئربیس کا دورہ مکمل کرلیا جب کہ خصوصی دروازے سے تحقیقاتی ٹیم کو ایئربیس کے اندر لےجایا گیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ  پنجاب کے سربراہ محمد طاہر رائے کر رہے ہیں جب کہ ٹیم میں انٹیلی جنس بیورو کے محمد عظیم ارشد، آئی ایس آئی کے آفیشل لیفٹیننٹ کرنل تنویر احمد، ایم آئی کے آفیشل لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا اور گوجرنوالہ سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن آفیسر شاہد تنویر شامل ہیں جنہیں پٹھان کوٹ ایئربیس کے مرکزی دروازے کے بجائے خصوصی دروازے کے ذریعہ اندر لے جایا گیا جہاں ٹیم جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔ادھر پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے پٹھان کوٹ ایئربیس پہنچنے کے موقع پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے کارکنوں کی جانب سے ایئربیس کے مرکزی دروازے کے باہراحتجاج بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش کے لئے 19 گواہوں کی فہرست بھارتی حکام کے حوالے کی تھی جس میں ایس پی گورداسپور اوران کے باورچی بھی شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

News ID 1862885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha